counter easy hit

بھارت نے ہار مان لی

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن سے ہونے والی انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال ہو گئی۔ ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کے مطابق تجارتی سامان کے لیے کئی دن بند رہنے والا پونچھ کا راستہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد پاک بھارت تجارت بحال ہو گئی ہے۔ ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پونچھ کے راستے سامان سے لدے 34 ٹرک آزادکشمیرمیں داخل ہوئے ہیں جن پر ٹماٹر، انناس سمیت دیگر اشیاء موجود ہیں۔ ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ خشک میوہ جات اور دیگر سامان سے بھرے19 ٹرک مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر انٹرا کشمیر ٹریڈ کی بحالی کیلئے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حکام کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئےتھے بھارت کی طرف سے تجارتی سامان میں منشیات اسمگل کرنے کے الزم کے بعد معطل تجارت بحال کرنے کیلئے کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہواتھا جو بھارتی حکام کی ہٹ دھرمی کے باعث ناکام ہوگیاتھا بھارتی حکام نے ٹرک اور عملہ واپس کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد آزاد کشمیر کے حکام نے بھی تجارت اور بس سروس کی بحالی سے انکار کر دیا۔ تاہم کنٹرول لائن سے ہونے والی انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال ہو گئ ہے۔