counter easy hit

بسوس مار میں پاکستانی نوجوان ٹریفک کے حادثے میں ہلاک

Accident

Accident

بارسلونا (زاہد مصطفیٰ اعوان) بارسلونا کے علاقے بسوس مار میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونیوالا پاکستانی گذشتہ روز چل بسا تفصیلات کے مطابق ایک بائیس سالہ پاکستانی نوجوان گزشتہ روز زیبرا کراسنگ پر سڑک پار کرتے ہوئے ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔