counter easy hit

آصف علی زرداری پنجاب کے دورے پر لاہور پہنچ گئے

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (یس ڈیسک) آصف علی زرداری لاہور ائر پورٹ سے بذریعہ سڑک سیدھے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں پارٹی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کل بلاول ہاؤس میں پارٹی کے ضلعی صدور اور ڈویژنل کوآرڈینٹرز کے اجلاس سے خطاب کریں گے وہ پارٹی رہنما ذکا اشرف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بھی شریک ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے آصف زرداری کا دورہ لاہور مختصر ہو گا اور وہ دو سے تین روز قیام کے بعد واپس چلے جائیں گے۔