counter easy hit

یونان سےبے دخل افراد کا چارٹرڈ طیارہ واپس روانہ کردیا گیا

.یونان سےبے دخل کیے گئے افراد کا چارٹرڈ طیارہ واپس روانہ کردیا گیاہے،طیارے کو وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر واپس روانہ کیا گیا۔Pakistan-Charterd-Plan-Back_12-3-2015_206181_l
ذرائع کے مطابق یونان سےبے دخل کیے گئے افراد کا چارٹرڈ طیارہ آج صبح بینظیر ایئرپورٹ پراتر ا،تاہم مسافروں میں سے19افراد کو نادرا سے تصدیق کے بعد طیارے سے اتارلیا گیا جبکہ11افراد کی نادرا سے تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واپس یونان بھیج دیا گیا۔
اس صورت حال پر وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایات تھیں کہ مسافروں کو شہریت کی تصدیق کیے بغیرباہر نہ آنے دیا جائے۔وزیر داخلہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام پر بھی اظہار برہمی کرتے ہو ئے کہا کہ طیارے کواترنے کی اجازت کیسے دی گئی ۔
وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق یونان حکومت کی طرف سے بے دخل کرنے کےثبوت نہیں دیئےگئے جس کے بعد طیارے کو واپس روانہ کردیا گیا ہے۔