counter easy hit

سلک بینک نے 6ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

سلک بینک نے 6ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ جون 2017 تک بینک کے مجموعی ایڈوانسز 78 ارب روپے تک پہنچ گئے۔مشیر برائے چیئرمین سلک بینک شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بیرونی کھاتوں کا خسارا معیشت کے لیے خطرناک ہے۔

The Silk Bank announced his 6 months financial resultsسلک بینک انتظامیہ نے 6 ماہ کے مالیاتی نتائج پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2017 کے پہلے 6 ماہ میں بینک کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ جون 2017 تک بینک کے مجموعی ایڈوانسز 78 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ 2013 میں ایڈوانسز کا حجم 58 ارب روپے تھا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ اگلے 3 سے 5 سال میں 50 فیصد اسلامک بینک شاخیں کھولی جائیں گی۔ مشیر برائے چیئرمین سلک بینک شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بیرونی کھاتوں کا خسارا معیشت کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری نظام کو کوئی خطرہ نہیں مگر مجموعی معاشی صورتحال خراب ہوئی تو اسے متاثر کرسکتی ہے۔