counter easy hit

عبداللہ شاہ غازی ؒ کے 1287 ویں عرس کا آغاز

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے برصغیر کی عظیم روحانی شخصیت سید عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا۔

Started the 1287th nuptial of Abdullah shah ghaziاس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں لہذا سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ ہم نے واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے علاوہ مزید سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے ہیں۔ اس سے قبل 1287ویں عرس مبارک  عرس مبارک کا آغاز پیر کی شب مزار شریف کو غسل دینے کی تقریب سے ہو ا جس میں ملک بھر کی روحانی شخصیات شریک ہوئیں ۔  عرس مبارک تین روز تک جاری رہے گا ۔ محکمہ اوقاف کے مطابق 12ستمبر کو بعد نماز فجر قرآن خوانی اور بعد نماز عشاء محفل سماع ہو گی جس میں ملک بھر کے نامور قوال  شرکت کریں گے۔

13ستمبر کو بعد نماز ظہر محفل میلاد (خواتین) ہو گی اور بعد نماز عشاء محفل میلاد ہو گی جس میں نامور نعت خوان اپنا کلام پیش کریں گے۔ 14ستمبر صبح 10بجے قل شریف کی محفل ہو گی جس میں ملک کے نامور قوال شرکت کریں گے اور بعد نماز عشاء محفل دھمال ہو گی جس میں فنکاروں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ آخری روز عرس کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ شرکت کریں گے۔