counter easy hit

چھرا مار کی عدم گرفتاری کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ بھی جاپہنچا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں چھرا مار کی عدم گرفتاری پرغیرسرکاری تنظیم نے درخواست دائر کردی.

The case of non-arrest of knife attacker also drank to the Sindh High Courtغیر سرکاری تنظیم نے چھرا مار کی عدم گرفتاری پر پولیس اورصوبائی حکومت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں گزشتہ ماہ سے خواتین پر 13 چھریوں سے حملے ہوئے اور پولیس کی جانب سے ملزم پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان نااہلی کا اعتراف ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رینجرز اور ایف آئی اے کو چھرا مار کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جائے جب کہ وفاقی وزارتِ داخلہ کو معاملے میں مداخلت اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ 25ستمبر سے 5اکتوبر کے درمیان ملزم کے حملوں کی زد میں آکر 13 خواتین زخمی ہوچکی ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر رکھی گئی انعامی رقم میں بھی 100فیصد اضافہ کرکے اسے 10لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔