counter easy hit

برطانوی شہزادی کیٹ بچوں کو پولو میچ دکھانے لے گئیں، تصاویر وائرل

لندن:  برطانیہ کی ہونے والی ملکہ کیٹ اپنے بچوں شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کو پولو میچ دکھانے لے گئیں، تصاویر برطانوی الیکٹرانک میڈیا پر شائع ہونے پر وائرل ہو گئیں۔برطانیہ کی ہونے والی ملکہ کیٹ ایک ماں بھی ہیں اور اس ناطے بچوں کی اعلی پرورش The British princess Kate kids were shown the polo match, Virus Picturesانکی ذمہ داری ہے۔ ڈچس آف کیمبرج اس کام میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں، وہ اپنے بچوں شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کو پولو میچ دکھانے لے گئیں جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ دوڑ بھی لگائی اور انکی شرارتوں سے محظوظ بھی ہوئیں۔انہوں نے اپنی ساس شہزادی ڈیانا کی یاد تازہ کر دی جب وہ 1989 میں شہزادہ ولیم کے سکول میں سالانہ کھیلوں میں شریک ہوئیں اور ماؤں کی دوڑ میں حصہ بھی لیا انکی تصاویر برطانوی میڈیا میں شائع ہوئیں اور شاہی خاندان کے مداحوں میں مقبول بھی ہوئیں۔