counter easy hit

صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی سے سیدنا امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے وفد کی ملاقات

سیسلی(چیف اکرام الدین) سجادہ نشین صاحبزادہ سید حسنین محبوب گیلانی قادری چشتی وراثی کی برطانیہ آمد کے موقع پر ان فیوض و برکات سے مستفید ہونے کیلئے سیدنا امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی برطانیہ کا ایک وفد چیئرمین علامہ عظیم جی کی سربراہی میں ان کے آستانے پر حاضر ہوا اور ان سے ملاقات کی وفد میں امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر استاد صفدر سیکریٹری جنرل شہزاد علی مرزا انچارج میڈیا سیل شکیل قمر اور دیگر شامل تھے اس طویل ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور فریقین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا علامہ عظیم جی نے پیر صاحب کو امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور سابقہ کارکاردگی کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے مزید راہنمائی کی گزارش کی اس موقع پر سجادہ نشین صاحبزادہ سید حسنین محبوب گیلانی نے انٹرنیشل نعت کونسل پاکستان کے حوالے اپنے تجربات پر روشنی ڈالی اور تمام حاضرین کی خیر و برکات کیلئے بھرپور دعا بھی کروائی اس ملاقات کے موقع پر سید نصیر شاہ،سید اویس شاہ، اعجاز احمد سندھی، اردو گلوبل نیٹ ورک کے بانی شہزاد مرزا اور دیگر بھی موجود تھے

SYSLI, DELIGATION , OF, AMIR HAMZA, WELFARE, SOCIETY, MEET, SAHIBZADA PIR HASNAIN MEHBOOB GILANI,