counter easy hit

کچھ کام کی باتیں

سردیوں میں روزانہ صبح ایک برفیلے پانی کی بالٹی سے نہالیں تو ۔۔۔سردی کا اثر بہت کم محسوس ہوتا ہے ۔
اگر آپ نےکہیں جاناہے اور آپ کو نیند آرہی ہے تو ۔۔۔آنکھوں میں مرچیں ڈالنے سے کبھی نیند نہیں آئے گی۔
اگر آپ کے ہاتھ میں درد ہورہا ہو اور آپ اسے توجہ نہ ہٹا پارہے ہوں تو۔۔۔۔ اپنے پاؤں پر ہتھوڑی مارلیں آپ ہاتھ کا درد بھول جائیں گے۔
اگر سردیوں میں آپ کے پیروں کی ایڑیاں پھٹ جائیں اور کوئی کولڈ کریم اثر نہیں کر رہی تو آپ سوئی دھاگہ لے کر اپنی ایڑیوں کو سی لیں۔۔
اگر آپ کے بچے زیادہ مٹی کھاتے ہیں تو ۔۔۔۔ انہیں تھوڑی سیمنٹ بھی کھلا دیں تو بنیاد پکی ہوجائے گی
اگر گوشت میں ڈالنے کے لئے کوئی سبزی سمجھ نہ آئے تو ۔۔۔ آپ بھنگڑا ڈال لیں۔
اگر آپ تھوڑے بال سفید ہوں تو۔۔۔ ان میں چونا لگالیں سب بال ایک جیسے ہو جائیں گے
اگر آپ کے کھانے میں مکھی گر جائے تو۔۔۔ اسے نکال کر اتنا چبائیں کہ کسی اور مکھی کی جرات نہ ہو آپ کے کھانے کی طرف آنے کی۔
چہرے کو گلابی کرنا ہو تو دو انڈوں میں ایک سرخ مرچ پھینٹ کر چہرے پہ مانچ منٹ تک مساج کرکے دھولیں،، سرخی آنا شروع ہوجائے گی۔

برقی آلات بند کر کے دوبارہ چلانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
ٹی وی ریموٹ کےختم شدہ سیل پرتشدد کاروائی کے بعد راہ راست پر لایا جا سکتا ہے۔
گندے جوتے کا دائیاں پائوں پینٹ کی پچھلی بائیں طرف اور بائیاں پائوں پینٹ کی پچھلی دائیں طرف رگڑنے سے چمک اٹھتا ہے۔
معدے کی ننانوے فیصد بیماریوں کا علاج چھلکا اسپغول میں پنہاں ہے۔
کنٹرول، آلٹ، ڈلیٹ کے بٹن یک مشت دبانے سے کمپیوٹر کے تمام مسائل کا حل نکل آتا ہے۔
نئی گاڑی کے سائلنسر پر کالا کپڑا لگانے سے گاڑی چوری اور حادثہ پروف ہو جاتی ہے۔
گیس والی سپرائیٹ میں نمک ملا کر زیادہ گیس بنا کر پینے سے پیٹ کی گیس ختم ہو جاتی ہے۔
امتحانی پرچہ جات کے آغاز میں ماں کی دعا جنت کی ہوا لکھنے سے غیبی ذرائع سے امداد ملنے لگتی ہے۔
موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر اسے بیچ سڑک پر قیلولہ کروائیں تو ٹینکی کا رابطہ براہ راست سعودی عرب کے کنوئوں سے جڑ جاتا ہے۔