counter easy hit

بینظیر بھٹو قتل کیس کے سزا یافتہ ملزم کی ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی میں تعنیاتی

shehbaz Sharif, appointed, suspected, police, officer, in, BB, Murder, case, as, SSP, Special, Branch, Rawalpindi اسلام آباد؍کراچی(یس اردو نیوز)بینظیر قتل کیس کے ملزم کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی لگانا شہباز شریف کی گھنائونی سازش ہے، ترجمان پی پی پی چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے قاتلوں کو بچانے کیلئے خرم شہزاد کو اس حساس عہدے پر تعنیات کیا ہے۔ راولپنڈی میں بینظیر قتل ہوئیں اور ملزم کو اسی علاقے میں ایس پی سپیشل برانچ لگانا قانون کے ساتھ مزاق ہے۔ مشکل وقت میں بھٹو بھٹو کی صدائیں لگانے والے شہباز شریف اور نون لیگ کی بھٹو دشمنی کھل کر سامنے آگئی۔ پیپلز پارٹی سے بینظیر بھٹو کے مقدمے کے متعلق سوال کرنے والوں کو بھی یقینن جواب مل گیا ہوگا۔ بینظیر بھٹو پنجاب میں شہید کی گئیں، شہباز حکومت اور پولیس نے پہلے دن سے مقدمے سنجیدگی نہیں دکھائی، شہباز شریف اور پنجاب پولیس نے اداروں کے ساتھ کوئی تعاون کرنے کے بجائے مقدمہ خراب کیا۔ خرم شہزاد یا سعود عزیز سے پی پی کی کوئی دشمنی نہیں، ان کو بتانا ہوگا کہ اصل قاتل کون ہیں۔ پولیس افسران کیوں نہیں بتا رہے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی واپس لی۔ خرم شہزاد اور سعود عزیز اس کا نام بتائیں جس کے کہنے پر جائے شہادت دھو دی گئی۔ ان پولیس افسران نے آدھے گھنٹے کے اندر شواہد مٹا کر کس کو بچانے کی کوشش کی۔ شہباز شریف جیالوں کے زخمون پر نمک چھڑک رہے ہیں، خرم شہزاد کی تعنیاتی فوری واپس لی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب بینظیر کے قاتلوں کے سہولتکار بننا بند کر دیں، ان کی یہ حرکتیں برداشت نہیں کریں گے،

بلاول بھٹو زرداری کی سزایافتہ مجرم کو آفیسر تعینات کرنے پر پنجاب حکومت کی شدید مذمت

Bilawal Bhutto condemns posting of convicted police officer in Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto assassination case

Bilawal Bhutto condemns posting of convicted police officer in Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto assassination case

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website