counter easy hit

مشفیق کی باتوں نے بنگلادیشی بورڈ کو تشویش میں مبتلا کردیا

Mushfiq, ur, Raheem, accused, the, cricket, board, for, misguiding, him, to, field, in, deep

مشفیق نے ٹاس جیتنے کو اپنی غلطی قرار دینے کے ساتھ ڈیپ میں فیلڈنگ کو ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا:  جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مشفیق الرحیم کی باتوں نے بنگلادیشی بورڈ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ یہ ملک کی عزت کا سوال ہے، اس لیے بورڈ کو مشفیق کی باتوں پر تشویش ہے۔ اگر انھیں کسی سے کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتانا چاہیے، فی الحال ان کی کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹور سے واپسی پر تفصیلی بات چیت ہوگی، ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ ان پر ٹیم انتظامیہ، کوچنگ اسٹاف یا پھر ہماری جانب سے کوئی دبائو تو نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انھوں نے ٹاس جیتنے کو اپنی غلطی قرار دینے کے ساتھ ڈیپ میں فیلڈنگ کو ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ قرار دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website