counter easy hit

زنا ایک قرض ہے ۔۔۔۔مگر کیسے ؟ ہوش ٹھکانے لگا دینے والے چند واقعات ملاحظہ کیجیے

لاہور(ویب ڈیسک)جوانی کا جوش چڑھا تو محبوبہ کا پیٹ بڑھا مگر یہ اُس کے لئے کوئی نئی بات نہیں تھی، کاریگر بندہ تھا بس میڈیکل سٹور سے مطلوبہ دوائی لی اور محبوبہ تک پہنچا دی، بس دو چار اُلٹیاں ہی تو آنی تھیں اور اس کے بعد مسئلہ حل اب اتنی سی بات پر بھلا وہ کیوں پریشان ہو، گانے گاتا گھر میں داخل ہوا تو اماں نے کہا بیٹا بہن کو ہسپتال لے جا طبیعت بڑی خراب ہے کیا ہوا ہے اسکو اس نے ماں سے پوچھا ماں نے صحن میں پڑی آدھ موئی بیٹی کی طرف دیکھا اور بولی،، پتہ نہیں صبح سے بس اُلٹیاں کیے جا رہی ہے ۔۔۔ زنا ایک ادھار ہے جس کی ادئیگی تمہارے گھر سے ہو گی ۔۔۔۔۔ کسی کو برا لگے معافی چاہتا ہو لیکن ایک حقیقت جس سے کوئی مکر نہیں سکتا! محبت کرو لیکن اگر کسی کی زندگی آباد نہیں کر سکتے تو برباد بھی مت کرو! کیونکہ آج جو زندگی تم برباد کر رہے ہو حقیقت میں بہن بیٹی کی زندگی برباد کر رہے ہو!! طبرستان میں ایک طالم بادشاہ تھا۔ شہر کی دوشیزہ لڑکیوں کی آبروریزی کرتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک بڑھیا حضرت شیخ ابو سعید قصاب علیہ الرحمة کی خدمت میں گریہ وزاری کرتی ہوئی آئی اورفریاد کی کہ:”حضور! میری دستگیری فرمائیں۔ بادشاہ نے مجھے کہلوایا ہے کہ آج وہ میری بیٹی کی عزت لوٹنے والا ہے۔ یہ منحوس خبر سن کر آپ کی خدمت میں بھاگ آئی ہوں کہ شاید آپ کی دعا سے اس بلا کو ٹالا جاسکے۔“ شیخ ابوسعید قصابؒ نے ضعیفہ کی بات سن کر کچھ دیر کے لئے سرجھکائے رکھا۔ اس کے بعد سراٹھاکر فرمایا:”بوڑھی ماں! زندوں کے اندر تو ایسا کوئی مستجاب الدعوات نہیں رہا، تو فلاں قبرستان جا، وہاں تجھے ایسا ایسا شخص ملے گا، وہ تیری حاجت پوری کرے گا۔“ ضعیفہ قبرستان میں
پہنچی تو وہاں ایک شکیل ورعنا خوش پوش نوجوان سے اس کی ملاقات ہوئی، جس کے لباس سے خوشبوﺅں کے فوارے ابل رہے تھے۔ضعیفہ نے سلام کیا اور جواب کے بعد نوجوان نے ضعیفہ کے احوال پوچھے۔ اس نے سارا ماجرا کہہ سنایا۔نوجوان نے ضعیفہ کی پوری بات غور سے سننے کے بعد اس سے کہا:”تو پھر شیخ ابوسعید کی خدمت میں جااور ان سے دعا کے لئے کہہ، ان کی دعا قبول ہوگی۔“ ضعیفہ نے جھنجھلا کر کہا:”عجیب بات ہے زندہ مجھے مردوں کے پاس بھیجتا ہےاور مردہ مجھے پھر زندہ کے پاس لوٹاتا ہے اور میری حاجت روائی کوئی نہیں کرتا، بھلا اب میں کہاں جاﺅں؟“ نوجوان نے پھر ضعیفہ سے کہا:”تو شیخ ابوسعید کی خدمت میں جا، ان کی دعا سے تیرا مقصد پورا ہوگا۔“ضعیفہ پھر شیخ ابوسعیدؒ کے پاس آئی اور سارا واقعہ عرض کیا شیخ ابوسعید نے سرجھکایا اور ان کا جسم پسینہ سے شرابور ہوگیا۔ پھر ایک چیخ ماری اور منہ کے بل گرپڑے۔ اسی لمحہ شہر میں شوروہنگامہ کی آواز بلند ہوئی۔ لوگ کہہ رہے تھے: ”بادشاہ فلاح ضعیفہ کی بیٹی کی آبروریزی کی نیت سے جارہا تھا، راستہ میں اس کے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور وہ گھوڑے سے گراتو اس کی گردن ٹوٹ گئی اور فوراً مرگیا۔ اس طرح شیخ کی دعا سے اہل شہر سے یہ بلا ٹل گئی۔“ بعد میں لوگوں نے شیخ سے دریافت کیا کہ:”آپ نے ضعیفہ کو قبرستان کیوں بھیجا اور پہلے ہی آپ نے دعا کیوں نہ فرمادی؟“ شیخ نے کہا:”میں اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں کہ میری دعا سے وہ ہلاک ہو۔ اس لئے میں ے بڑھیا کو خضر علیہ السلام کے پاس بھیجا۔ انہوں نے اسے پھر میرے پاس بھیجا کہ ایسے پلید انسان کے لئے بددعا کرنا جائز ہے

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔