counter easy hit

فلم جگا جاسوس سے گووندا کے کردار کو نکالنے پر رشی کپور برہم

فلم جگا جاسوس سے گووندا کے کردار کو نکالے جانے پر رشی کپور نے خوب برہمی کا اظہار کیا اور اب گووندا نے حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Rashi Kapoor angry on extract Govinda's role from film Jagga jassos

Rashi Kapoor angry on extract Govinda’s role from film Jagga jassos

14 جولائی کو ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم “جگا جاسوس” عوامی توقعات پر پورا نہ اتر سکی جس کے بعد رشی کپور اور دیگر سینئر اداکاروں کی جانب سے ہدایت کار انوراگ باسو پر برس پڑے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے گووندا کے کردار کو فلم کے فائنل کٹ سے نکالنے پر ہدایت کار انوراگ باسو پر خوب غم و غصے کا اظہار کیا جس پر گووندا نے رشی کپور کا شکریہ ادا کیا۔ گووندا کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ رشی کپور کو میرا خیال آیا اور انہوں نے مجھے اچھے الفاظ میں یاد کیا، رشی کپور ایک تجربہ کار اور بہترین اداکار ہیں، ان کا نام بالی وڈ کے بڑے ستاروں میں شامل ہے۔  گووندا کے مطابق ان کے کردار کو فلم جگا جاسوس سے نکالے جانے پر انہیں کوئی پیشمانی نہیں کیوں کہ انہوں نے کپور خاندان کی محبت میں کردار ادا کرنے کی حامی بھری تھی تاہم ہدایت کار انوراگ باسو نے تجربہ کار ہدایت کاری نہیں کی اور انہیں انوراگ باسو سے اس کی قطعی امید نہیں تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website