ملتان: راجا پور میں پنچایت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

Rape with girl on Panchayat order in Multan
ملتان کے نواحی علاقے راجا پور میں پنچایت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا، 16 جولائی کو عمر وڈا نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے امین، سعید پٹواری اور دیگر افراد کی سربراہی میں پنچایت لگائی گئی جہاں پنچایت نے بدلے میں عمر وڈا کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم سنایا جس پر متاثرہ لڑکی کے بھائی اشفاق نے 18 جولائی کو عمر وڈا کی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔ متاثرہ خاندانوں نے ایک دوسرے پر جنسی زیادتی کے مقدمات درج کرادیے جب کہ مظفرآباد پولیس نے سرپنچ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزمان تاحال مفرور ہیں۔








