counter easy hit

اسلام آباد دھرنے کا پندرہواں دن، کراچی میں بھی دھرنا جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرایکسچینج پر ہونے والا دھرنا 15 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

On the fifteenth day of Islamabad protests, continues strike also in Karachiدھرنے کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حتمی مشاورت کے لیے وزیر داخلہ نے آج تمام مکاتب فکر کے مرکزی علمائے کرام کا ہنگامی اجلاس بُلالیا ہے۔ ادھر کراچی میں بھی ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی پر گزشتہ روز شروع ہونے والا مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دھرنا جاری ہے، تاہم صدرجانے والا روڈ ٹریفک کےلیےکھول دیاگیا ہے۔

دھرنے کے شرکاء نے سڑک کے کنارے پر دھرنا جاری رکھا ہے اور دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ دھرناجاری رہے گا، سڑک ٹریفک کے لیےبند نہیں کی جائے گی۔ گرومندر سے صدر جانے والی سڑک بھی آمدورفت کے لیےکھول دی گئی ہے۔

رات گئے دھرنا مظاہرین نے نمائش چورنگی سے صدر جانے والی سڑک بند کر دی تھی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں جبکہ دونوں سڑکیں پوری طرح کھلی ہیں۔