counter easy hit

تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیئے قومی اسمبلی اجلاس میں بل پیش، وزیر تعلیم کی شدید مخالفت

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیئے قومی اسمبلی اجلاس میں بل پیش کر دیا گیا۔ بل پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کیا۔  ‏وزیرتعلیم وتربیت بلیغ الرحمان نےمخالفت کی ۔ ‏بل میں طلباء کےمنشیات کی اسکریننگ کےٹیسٹ کولازمی قراردینےکی تجویزشامل کر دی گئی۔

وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ ‏ملک بھرکےکروڑوں طلباءکےلئےایسےٹیسٹوں کااہتمام ممکن نہیں ‏دنیابھرکےکسی بھی ملک میں ایسی مثال موجودنہیں ہے، اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ‏بل مستردکرنےسےپہلےبیٹھ کردیکھ لیں، اس پر وزیر تعلیم نے جواب دیا کہ ‏معاملہ دیکھ لیتےہیں ممکن ہےکوئی بہترراستہ نکل آئے۔ ‏اسپیکرکی مداخلت پربل کومزیدغورکےلئےمؤخرکردیاگیا