counter easy hit

اسلام آباد ؛ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سی ڈی اے قیمتی اراضی مافیا سے واگزار نہ کراسکا

اسلام آباد(اصغر علی مبارک)سپریم کو رٹ آف پاکستان اور ہا ئی کو رٹ اسلام آبادکے احکا ما ت کے با وجود وفا قی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کا شعبہ انفورسمنٹ قیمتی اراضی قبضہ ما فیا سے واگزار کروانے میں نا کا م ہو گیا ،وفا قی پولیس نے قیمتی سرکا ری اراضی پر قبضہ کر کے سالو ں قبل ایس پی سٹی زون کا آفس بنایا جس سے ماسٹر پلا ن کے مطا بق ڈبل روڑ کا منصوبہ التو اءکا شکار ہو گیا،ذرائع کے مطا بق سی ڈی اے کے ما سٹر پلا ن کے تحت سیکٹر جی فا ئیو میں ڈبل روڑ بنا ئی جا نی تھی تاہم چند سال قبل اسی مقام کے رائٹ آف وے کی اراضی پروفا قی پولیس کی جا نب سے قبضہ کر کے ایس پی سٹی زون کا آفس تعمیر کر لیا گیا جہاں ایس پی سٹی زون تو کم تاہم اے ایس پی سیکرٹریٹ  زیا دہ بیٹھتے ہیں ،قیمتی سرکا ری ارضی پر اس قبضے کے بعد گذشتہ کئی سال سے شہر اقتدار کایہ اہم منصوبہ التواء کا شکار ہے جبکہ دوسری جا نب سپریم کو رٹ آف پاکستان اور اسلام آبادہا ئی کو رٹ سراکا ری ارضی سے قبضہ واگزار کروانے کے سی ڈی اے کے شعبہ انفو رسمنٹ کو واضح احکا ما ت دے رکھے ہیں اور ڈپٹی کمشنر اسلا م آباد کی جانب سے وفا قی پولیس اور ضلعی انتظا میہ کو ان قبضو ں کو ختم کر نے کے بھی احکا ما ت دئیے گئے ہیں تاہم سی ڈی اے کے اعلی حکا م وفا قی پولیس کے اس قبضہ کے حوالے سے آج تک کو ئی لا ئحہ عمل اختیا ر نہیں کر سکے ہیںاس حوالے سے وفا قی پولیس کے ترجما ن ڈی آئی جی آپریشن میر ویس نے کسی بھی قسم کا مو قف دینے سے انکا رکر دیا ہے۔