counter easy hit

ن لیگ کے بڑے رہنما اور رکن اسمبلی کیخلاف نیب نے تیاری پکڑ لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے بعد اب ایک اور ن لیگی رکن اسمبلی کیخلاف نیب کا شکجنہ سخت ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے کیونکہ ان کیخلاف ایک بیوی خاتون نے نیب میں شکایت درج کروا دی ہے ۔ مسلم لیگن کے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں زمین پر قبضے کی شکایت درج کروادی گئی، نیب درخواست کا جائزہ لے کر کارروائی کا آغاز کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر آگئے۔ رانا مبشر کے خلاف ایک بیوہ خاتون نے نیب میں شکایت درج کروائی ہے۔درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ خیابان امین ہاؤسنگ سے مل کر رانا مبشر اور ان کے ساتھیوں نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔ رانا مبشر نے ملی بھگت سے ریکارڈ میں بھی جعلسازی کی ہے۔نیب لاہور نے بیوہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے رانا مبشر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ نیب کو سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی کروڑوں روپے کی بے ضابطگی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ رانا ثنا اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروانے کا الزام ہے۔شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب سابق صوبائی وزیر کے خلاف درخواست کا جائزہ لے رہی ہے جس کی تصدیق کے بعد کاروائی شروع کردی جائے گی۔