counter easy hit

پاکستان سے ملا تحفہ نوجوت سنگھ سدھو کو مہنگا پڑگیا ،

نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دورہ پاکستان کے بعدمسلسل انتہاپسندوں کے نشانے پرہیں ، تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانے پرسدھو کیخلاف شکایت درج کرا دی گئی،، نوجوت سنگھ سدھو اب بھارت مین ایک ولن سے کم نہیں ہے ،، بھارتی خبر رساں ادارے میں جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہاپسندی تمام حدیں پارکرگئی، جاسوس کبوترکے بعداب حنوط شدہ پرندہ بھی انتہاپسندوں کے لئے مسئلہ بن گیا، دورہ پاکستان کے بعدسے مسلسل پاکستان دشمنوں کے تعصب کا سامنا کرتے نوجوت سنگھ سدھوکوحنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑگیا۔حنوط شدہ پرندہ سدھوکوپاکستان میں تحفے کے طورپردیا گیا تھا،. جس کے خلاف شہری نے شکایت درج کرادی ہے ، شکایت میں سدھوکا حنوط شدہ پرندہ رکھنے کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے۔خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ سدھوکونشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل ایک انتہاپسند ہندوتنظیم نوجوت سنگھ سدھو کا سرلانے والے کو ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان کرچکی ہے۔انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا، سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندوستان میں نہیں رہنے دیں گے۔