counter easy hit

ملتان: تیز رفتار ٹرک کی رکشے کو ٹکر سے دو خواتین جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (یس ڈیسک) متی تل روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے رکشے کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار بچوں کی ماں آمنہ مائی اور 35 سالہ بشیراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ حادثے میں 3 سالہ معصوم بچے سمیت چار افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔

جنہیں تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔