counter easy hit

بابر سہیل بٹ کی شہادت پر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں کا اظہار افسوس ، پنجاب میں سیاسی راہنمائوں پر حملے کو تشویشناک قرار دیدیا

بابر سہیل بٹ کی شہادت پر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں کا اظہار افسوس ، پنجاب میں سیاسی راہنمائوں پر حملے کو تشویشناک قرار دیدیا

پیرس؍برلن؍بیلجئم؍بارسلونا؍روم(نمائندگان یس اردو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے راہنمائوں کا پی پی راہنمابابر سہیل بٹ کQARI, FAROOQ, AHMED, ORGANIZER, PPP, FRANCEی قاتلانہ حملے میں شہادت پر شدید غم غصہ کا اظہار کیا اور یس اردو سے بات کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی نااہلی پر شدید احتجاج کیا،۔ پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے راہنمائوں نے اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اور شہید کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

پیپلز پارٹی فرانس کے آرگنائزر قاری فاروق احمد نے کہا کہ بابربٹ کو شہید بھٹو کے ساتھ بے لوث محبت کی سزا دی گئی۔ پنجاب حکومت کو اللہ کے قہر سے ڈرنا چاہیے۔ بابر بٹ کے یتیم بچوں کی آہیں اور سسکیاں اس کی بے جرم شہادت کا استغاثہ ہیں

ZAHID, ABBAS, SHAH, PPP, GERMANYMALIK, MUHAMMAD, AJMAL, PPP, BELGIUMپیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر راہنما زاہد عباس شاہ اور پی پی بیلجئم کے سینئر راہنما میاں محمد اجمل  نے کہا کہ سہیل بٹ کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کرا یا جائے اور اس وقت تک سیاسی جماعتوں کو حکومت کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے

پیپلز پارٹی اٹلی  کے سینئر راہنما  ناصر علی رانجھا اور  سید کفایت نقوی نے کہا ہے کہ بابر سہیل بٹ کا قتل نہایت افسوسناک واقعہ ہے اور اس سے قبل شوکت بسرا پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا

Nasir-Ali-Ranjha-Ex.President-Pakistan-Peoples-Party-Italy پیپلز پارٹی سپین کے راہنمائون چوہدری ساجد گوندل اور سکندر گوندل  نے کہا ہے کہ لواحقین کوانصاف کے لیے کارکنان متحد ہو جائیں کیونکہ  حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گی۔ بلکہ پی پی راہنمائوں پر پنجاب میں حملے تیز کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کسی بھی واقعہ کے بعد فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی بنا دیتی ہے لیکن نتائج نہیں نکلتے جس سے پنجاب حکومت کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

Sikandar Gondal, Senior Leader PPP, Spain (2)Sajid Gondal, Ex, Gen. Secretary, PPP, Spain

پیپلز پارٹی فرانس کے راہنمائوں رانا شاہد ریاض ،ظہیر ستی، سید کفایت حسین نقوی ، ملک مظہر، چوہدری محمد رزاق ڈھل،رائو عارف ندیم اور عبدالستار ملک نے اپنے بیان میں واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب کی سیاسی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بابر بٹ کی شہادت جمہوریت کے راستے میں رکاوٹوں کا نقطہ آغاز ہے۔ پنجاب میں لیگی آمریت کے خاتمے کیلئے ورکرز کو متحد ہو کر جدو جہد کرنی پڑیگی۔

 

Syed Kifayat Hussain Naqvi, exZaheer Satti, Ex, Vise President, PPP, France (2) - CopyRana-Shahid-Riaz-Ex-Vice-President-PPP-FranceMalik-Mazhar-Senior-Leader-PPP-FranceABDUR, RAZZAQ, DHAL, PPP, FRANCEABDUL, SATTAR, MALIK, PPP, FRANCERAO, ARIF, NADEEM, PPP, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website