counter easy hit

کترینہ کی عامر کو 53 ویں سالگرہ پر پرمسرت مبارکباد

KATRINA, KAIF, CONGRATULATING, AMIR, KHAN, ON, 53RD, BIRTHDAY, IN, VERY, LIGHTER WAY

دلفریب اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار عامر خان کی 53 ویں سالگرہ کے موقعے پر انہیں ایک پر مسرت مبارکباد دی اور اس کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں عامر خان اور کیترینہ دونوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کے ڈانس کی ریہرسل کرتے دکھائی دے رہے یں۔ سالگرہ کے مسرت بخش پیغام میں کترینہ نے لکھا کہ ’عامر خان سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اس سال کی طرح ہم بہت سے رقص  ایک ساتھ کریں۔کترینہ اور عامر خان اس سے پہلے بھی سپر ہٹ فلم ’دھوم 3‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اس وقت یہ دونوں بالی ووڈ اسٹارز اپنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔عامر خان نے بدھ کے روز فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی کاسٹ کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی اس کے بعد وہ جودھ پور چلے گئے جہاں انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ منائی۔سوشل میڈیا  پر شئیر کرتے ہوئے عامر خان نے لکھا کہ ان کی یہ سالگرہ بہت مصروفیت میں گزری انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے حوالے سے بہت زیادہ پر جوش ہیں۔