counter easy hit

اندرون سندھ دل کے مریضوں کیلئے صرف ایک یونٹ

اندرون سندھ کی 5 کروڑ آبادی کے لیے صرف ایک چھوٹا سا یونٹ ہے، جہاں دل کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے،حیدرآباد کا کارڈیک سرجری یونٹ عمدگی سے اپنا کام کررہا ہے اور یہاں دل کی بیماریوں کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں۔

Interior Sindh one unit for heart patientsInterior Sindh one unit for heart patients

Interior Sindh one unit for heart patients

لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کےکارڈیک سرجری یونٹ نے مختصر عرصے میں اپنی افادیت ثابت کردی ہے، 40 بستروں کے اس مختصر یونٹ کے قیام کے بعد اندرون سندھ کے مریضوں کو اب کراچی جانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ان کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے۔ کارڈیک سرجری یونٹ کو بہت سے مسائل درپیش ہیں، مگر اس کے باوجود یہاں 4 سال میں سینکڑوں افراد کے آپریشن کیے جا چکے ہیں،یہی نہیں بلکہ اب یہاں دل کی شریانوں سمیت مختلف ٹیسٹوں کی مفت سہولت شروع ہونے والی ہے ۔ ہارٹ سرجن، ڈاکٹر راحیل قریشی کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی مشین کی سہولت کی فراہمی کے بعد انجیو پلاسٹی بھی مفت کی جاسکے گی ، کارڈیک سرجری یونٹ کو مہران انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کادرجہ دینے کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کے پاس ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کارڈیک سرجری یونٹ کو جلد سے جلد مہران انسٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کا درجہ دیا جائےتاکہ دل کے امراض سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج ہی نہیں بلکہ مکمل تشخیص بھی ایک ہی چھت تلے ہوسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website