عمران خان خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں پہلے نمبر پر تعلیم ہو گی۔ ایسا تعلیمی نصاب متعارف کروائیں گے جو پورے ملک کے لیے یکساں ہو۔ دنیا میں کوئی ملک ترقی نہیں کرسکا جس نے تعلیم پر زور نہیں دیا۔ پاکستان میں کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ کسان سارا سال کام کرتا ہے اور پھر اسے اپنی فصل کی مناسب قیمت تک نہیں ملتی۔ نئے پاکستان میں شوگر مل مافیا سے نجات دلائیں گے اور جدید فارمنگ متعارف کروائیں گے اور سستے قرضے دیں گے۔