counter easy hit

پاناما کیس میں کسی ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، بابراعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں سے کسی ایک جج نے بھی وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ہوجائے گا۔

If any judge gave a decision against in the Panama case so Nawaz Sharif will become disqualified, Babar awan

If any judge gave a decision against in the Panama case so Nawaz Sharif will become disqualified, Babar awan

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ نااہلی کی زد میں صرف گارڈ فادر ون نہیں بلکہ گارڈ فادر ٹو بھی ہے، اگر پاناما کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں سے کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور وکلا برادری عدالت کے ساتھ ہے جب کہ عدالت نے واضح کردیا ہے کہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پر بات ہوگی تاہم کیس میں جے آئی ٹی نہ پہلے فریق تھی اور نہ اب ہے۔ بابراعوان نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں دو گروپ بن چکے ہیں، مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے جس کی قیادت کیپٹن (ر) صفدر کر رہے ہیں جب کہ پرانے لوگ پیچھے کردیئے گئے ہیں۔

About Hasnain Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website

You must be logged in to post a comment Login