counter easy hit

ریلوے پولیس کی کارروائی،لاہورکی گمشدہ چار لڑکیاں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر والدین کے حوالے

Lhr-missing-girls-copy

Lhr-missing-girls-copy

راولپنڈی (یس نیوز) لاہور سے گزشتہ رات لاپتہ ہونیوالی چار لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئی ہیں ،پولیس اور لڑکیوں کے عزیز و ورثا راولپنڈی روانہ ہوگئے ہیں ۔
سبزہ زار لاہور کی رہائشی 20 سالہ فرح،15 سالہ فائزہ،17 سالہ اقراء اور 11 سالہ ارم گھر سے نکلیں مگر گھر واپس نہ پہنچیں جس پر ورثا نے ان کی تلاش شروع کر دی ۔
پتہ نہ چلنے پر ورثا تھانہ سبزہ زار پہنچنے ،شنوائی نہ ہونے پر لڑکیوں کے ورثا نے ملتان روڈ پر احتجاج کیاتو پولیس نے کاروائی کی یقین دہانی کرادی، جس پر لڑکیوں کے گھر والوں نے احتجاج ختم کیا ۔
صبح اطلاع ملی کی چاروں لڑکیاں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے مل گئی ہیں اور وہ ریلوے پولیس کی تحویل میں ہیں جس پر لڑکیوں کے گھر والے اور پولیس راولپنڈی روانہ ہوگئی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website