counter easy hit

شیخو پورہ میں دو منزلہ عمارت گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے

شیخوپورہ: شیخوپورہ میں فیروز وٹواں مین سٹاپ پر دو منزلہ عمارت گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Four people were killed and nine people were injured from two-story building collapsed in Sheikhupuraشیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں مین سٹاپ پر ڈبل سٹوری بلڈنگ اچانک گر گئی جسکی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے 9 زخمیوں سمیت 4افراد کی لاشیں نکال لیں۔جاں بحق ہونے والے افراد میں 30 سالہ احسان، 35 سالہ پرویز، 70 سالہ حاجی لیاقت اور 11 سالہ عائشہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او کہنا ہے کہ عمرات گرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔