counter easy hit

چین میں تیز رفتار ٹرین کا پہلا آزمائشی سفر

ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ریل گاڑی سے خوبصورت پہاڑوں کے مناظر بھی دکھائی دیں گے۔

First trial tour of fastest train in Chinaچین کے شمالی شہر ژیان سے جنوبی شہر چینگ ڈو تک پہلی بار بلٹ ٹرین چلے گی۔ ٹرین نے پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کیا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے چھ سو تینتالیس کلومیٹر فاصلہ سولہ گھنٹے میں طے ہوتا تھا لیکن دو سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین یہ فاصلہ صرف تین گھنٹے میں طے کرے گی۔ دشوار پہاڑی علاقوں میں بنے اس ٹریک پر ایک سو نواسی کلومیٹر طویل سرنگیں اور ایک سو اکتیس کلومیٹر طویل پل ہیں۔ سفر کے دوران مسافر دل موہ لینے والے قدرتی مناظر اور نایاب جانور بھی دیکھ سکیں گے۔