counter easy hit

خاتون پرستار کا دھونی سے اظہار محبت

پونے:  راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے دوران چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے ایک لڑکی نے محبت کا اظہار کر ڈالا۔

Female fan expression love with Dhoniاگرچہ مہندرا سنگھ دھونی نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک بیٹی کے باپ بھی ہیں مگر اب بھی کئی لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ پونے میں میچ کے دوران کیمرہ مین نے اسٹینڈ میں موجود ایک لڑکی کو فوکس کیا جس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’میرے مستقبل کے شوہر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر بات یہ ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی ہی ہمیشہ میری پہلی محبت رہیں گے، میں آپ سے محبت کرتی ہوں ماہی‘۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی لڑکی نے مہندرا سنگھ دھونی سے اظہار محبت کیا ہو، ماضی میں بھی کئی بار ایسا ہوچکا ہے۔