counter easy hit

فیصل آباد: چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

فیصل آباد میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، محکمہ صحت وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے میں ناکام ہے، شہرمیں چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 126 ہو گئی۔

Faislabad: Continuous increase in the number of patients of chicken pox

Faislabad: Continuous increase in the number of patients of chicken pox

الائیڈ اسپتال میں چکن پاکس کے مزید چارمتاثرہ مریض لائے گئے جس کے بعد رواں سال کے دوران اسپتال میں چکن پاکس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔سول اسپتال میں بھی پانچ مریض لائے گئے۔ رواں سال چار ماہ کےدوران 126 مریض سامنے آئے جن میں سے 17 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ سال 23 مریض سامنے آئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوا تھا۔ محکمہ صحت اس وبائی مرض سے بچاؤ کے لئے تاحال ویکسین فراہم نہیں کر سکا۔

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کے مطابق مخیر حضرات کے 10 لاکھ روپے کے عطیے سے ویکسین خریدکر چکن پاکس کےمتاثرہ مریضوں کے لواحقین کو بھی لگائی جارہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website