counter easy hit

یورپین والی بال ٹورنامنٹ 2016 میں شائقین کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، مظہر قیوم گوندل

European Volleyball Championship 2016

European Volleyball Championship 2016

فرانس: یورپین والی بال ٹورنامنٹ 2016 میں شائقین کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، پی ٹی آئی سپورٹس ونگ فرانس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب اتوار شام 29 مئی کو ہو گی معزز مہمانان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، مظہر قیوم گوندل

پیرس (اشفاق چوہدری) یورپین والی بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سعید اعوان ،سجاد خان ،ارشد خان ،مظہر قیوم گوندل ،مرزا آصف جرال ،گلزار لنگڑیال و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کے تمام پاکستانی کمیونٹی کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس جمعہ مبارک سے یورپین والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے جو کہ ہمارے تحریک انصاف فرانس کے سینئر ممبران ملک سعید، ارشد خان، سجاد خان و دیگر دوست پی ٹی آئی سپورٹس ونگ فرانس کے کروا رہے ہیں، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب اتوار شام 29 مئی کو ہو گی۔

جس میں معزز مہمانان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے آپ سب سے گزارش ہے کہ نہ صرف اس ٹورنامنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور شرکت کریں بلکہ اپنے تمام دوستوں اور فمیلی ممبران کو بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کروائیں، شکریہ۔