counter easy hit

دریافت کیلئے منتظر – ابھرتا ہوا خوبصورت پاکستان

The Ambassador of Pakistan to France Moin ul Haque

The Ambassador of Pakistan to France Moin ul Haque

پیرس 2 مارچ 2018 جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے کہا کہ پاکستان کی ابھرتی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت فرانس سمیت مختلف ملکوں کے سرمایہ کاروں، کاروباری حضرات اور تاجروں کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان نے فرانس کے شہر گرینوبل شہر میں منعقدہ ایک کانفرنس میں کیا جس کا عنوان ”پاکستان جیو پالیٹیکس“ تھا۔ اس کانفرنس کا اہتمام سائنس پو یونیورسٹی فرانس کی جانب سے کیا گیا تھا۔
سفیر پاکستان نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران پاکستان کی تخلیق کا تاریخی حوالہ دیا اور تقسیم کے وقت پاکستان کو درپیش آنے والے مسائل و مشکلات اور خطے میں 4 دہائیوں سے بڑی عالمی قوتوں کے مفادات کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات، انڈیا پاکستان کے درمیان جاری کشمکش، افغانستان کا عدم استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے انتہا پسند اور دہشت گرد قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بہت بھاری قیمت چکائی ہے اور دہشت گردی کی اس جنگ میں ساٹھ ہزار سے زائد شہریوں اور ہماری بہادر افواج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اپنے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پاکستان کو پرامن، جدید اور اور خوشحال ملک بنانے کیلئے ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بچھنے والے سڑکوں کے وسیع جال، ریلوے، بندرگاہوں اور خصوصی صنعتی علاقوں کے قیام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے۔

The Ambassador of Pakistan to France Moin ul Haque

The Ambassador of Pakistan to France Moin ul Haque

سفیر پاکستان نے کہا کہ مضبوط پارلیمنٹ،موثر سول و فوجی انتظامیہ، آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت کی بدولت پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔
اس سے قبل سفیر پاکستان نے گروینوبل آلپس یونیورسٹی کے صدر جناب پیٹرک لیوی سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں اپنی یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کی دعوت دی۔ سفیر پاکستان نے جی ای/ السٹوم ہائیڈرو الیکٹریسٹی کا بھی دورہ کیا جسے منگلہ ڈیم کی توسیع کا بھی ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے شانائیڈر الیکٹرک کے آفس کا بھی دورہ کیا اور مستقبل میں پاکستان کے ساتھ ملک کر سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔
سفیر پاکستان نے اپنے اس دورے کے دوران پاکستانی سکالرز اور پی ایچ ڈی کے طالبعلموں سے بھی ملاقات کی جو کہ گرینوبل آلپس کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے انہیں تاکید کی کہ وہ اپنی تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں اوراپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان کی بہتری اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے اپنی مہارتوں اور علوم میں مزید بہتری لائیں۔
یہ سفیر پاکستان کا پیرس سے باہر فرانس کے مختلف شہروں میں پانچواں دورہ ہے۔ اس سے قبل سفیر پاکستان، پاکستان کے مثبت پہلووں کو اجاگر کرنے، سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے لیون، سٹارسبرگ، تلوز اور نارمنڈی کے دورے کر چکے ہیں۔

The Ambassador of Pakistan to France Moin ul Haque

The Ambassador of Pakistan to France Moin ul Haque