counter easy hit

بلوچستان اسمبلی میں جس طرح سرپرائز دیا ایسا سرپرائز دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بھی دیں گے۔ چوہدری امتیاز احمد رانجھا چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق

Paris Dinner

Paris Dinner

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) بلوچستان اسمبلی میں جس طرح سرپرائز دیا ایسا سرپرائز دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بھی دیں گے۔ پاکستان کے عوام شریف فیملی کی بادشاہت سے تنگ آچُکے ہیں ۔ اس بادشاہت میں اقتدار صرف شریف فیملی کے ارکان میں بانٹا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری امتیاز رانجھا نے پیرس میں اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ میں کیا۔ اس عشائیے کا اہتمام مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ اور چوہدری وجاہت حسین کے دست راست ، سینئر راہنما چوہدری سجاد احمد ڈوگہ نے کیا۔

چوہدری امتیاز رانجھا نے مزید کہا کہ شریف برادران نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ حکمرانوں کی اولاد ، کاروبار ، جائیدادیں بیرون ملک ہیں ، پاکستان میں صرف اقتدار کے مزے اور پروٹوکول کے لئے آتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر عیاشیاں کی جارہی ہیں۔ بیروزگاری اور امن و مان کی حالت بدتر ہے ۔ پنجاب کا اسی فیصد بجٹ صرف لاہور پر خرچ کردیا گیا ہے۔

Paris Dinner

Paris Dinner

شریف فیملی کے دور میں پاکستان میں نہیں بلکہ صرف شریف فیملی کے ذاتی اثاثوں میں ترقی ہوئی ہے۔ شریف فیملی کی کرپشن کی داستانیں ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اور یہ عنقریب اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اور اپنے انجام کو سامنے دیکھ کر نااہل شریف ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بہتان اور الزام تراشی پر اتر آیا ہے۔

چوہدری امتیاز رانجھا نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے اپنے دور میں پنجاب بھر میں سڑکوں ، اسکولوں اور ہسپتالوں کے جال بچھائے ، لاکھوں بچوں کے لئے فری ایجوکیشن کے انتظامات کیے۔ بچیوں کے لئے وظائف کا بندوبست کیا۔ مریضوں کے لئے مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو جیسی انٹرنیشنل لیول کی سروس بنائی ، جس سے کئی ملین لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کا دور پنجاب کی ترقی کا دور تھا۔ معیار تعلیم میں اضافہ ہؤا۔ آج پھر پنجاب کے لوگ چوہدری برادران کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عشائیے سے مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ ، چوہدری وجاہت کے قریبی دوست اور سینئر راہنما مسلم لیگ ق فرانس چوہدری سجاد ڈوگہ ، سینئر نائب صدر چوہدری اکرم وسن ، اور اسپین مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ اور راجہ بشارت نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کل بھی چوہدری برادران کے ساتھ تھے اور آج بھی اک ساتھ ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ قبل ازیں جب معزز مہمان ہال میں تشریف لائے تو سینئر راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ ، چوہدری منیر وڑائچ اور چوہدری اکرم وسن نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس عشائیے میں مسلم لیگ ق فرانس کے عہدیداران عصمت اللہ تارڑ ، عمران گوندل ، اسد تارڑ ، انار تارڑ اور کارکنان سمیت تحریک انصاف فرانس ، پیپلز پارٹی فرانس ، پاکستان عوامی تحریک کے نمائیندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

Paris Dinner

Paris Dinner