counter easy hit

DHQ ہسپتال میں گزشتہ ایک سال سے جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے چلڈرن وارڈ میں بچوں کے لیے بیڈ نایاب ہو گے

حافظ آباد نمائندہ شفقت علی سے ۔ DHQ ہسپتال میں گزشتہ ایک سال سے جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے چلڈرن وارڈ میں بچوں کے لیے بیڈ نایاب ہو گے ایک بیڈ پر 3سے4 مریضوں کو لیٹا کر علاج جاری DHQ ہسپتال بلکل بنیادی سہولیات سے محروم ہے

ضلع حافظ آباد کاواحد DHQ جہاں پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر کا گزشتہ ماہ دو دفعہ دورہ کرنے کے باوجود ہسپتال بنیادی سہولیات سے بلکل محروم ہے جس میں ڈاکٹروں کی کمی کے ساتھ مریضوں کے لیے بیڈ بھی نایاب ہو گئے ایک بیڈ پر تین سے چار بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڈ کا بھی تعلق اسی حلقہ سے ہے اور ان کے اپنے شہر میں صحت کی سہولیات دکھائی نہیں دے رہی ماجودحالات کے پیش نظر مریضوں کے ساتھ ساتھ لواحقین میں تشویش اور غضہ پایا جا رہا ہے مریضوں کے لواحقین ذلیلو خوار ہو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہی ہے لیکن انتظامیہ حاموش تماشائی بنی ہوئ ہے ۔
رپورٹ شفقت علی حافظ آباد