counter easy hit

پیپلز پارٹی میں سیاست کے گرو لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے، آصف علی زرداری نے اہم راہنمائوں کو رات و رات طلب کرلیا

آصف زرداری سے فیصل صالح حیات کی ملاقات،اہم فیصلہ کرلیاگیا

Asif Ali Zardari, Ex-President, and, Co-Chairman, PPP, called, PPP, leaders, in, Lahore

Asif Ali Zardari, Ex-President and Co-Chairman PPP

لاہور(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات ، سابق ڈپٹی اسپیکر حاجی نواز کھوکھر ،سینیٹر سلیم مانڈی والانے بلاول ہاؤس لاہو رمیں ملاقاتیں کیں۔بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیدمراد علی شاہ صوبائی وزیر قانون ضیاء لنجار کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے جنہیں سخت سکیورٹی میں بلاول ہاؤس لاہور لایا گیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرقانون ضیاء لنجار کے ہمراہ آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں صوبے کے اہم معاملات سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آصف علی زرداری کو 18اکتوبر کو حیدر آباد میں منعقد ہ جلسے سمیت دیگر امور،صوبے اور خاص طور پر کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سینیٹر سلیم مانڈی نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

Ad:

بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر نے بھی اہم ملاقات کی جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں او رآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ رہنماؤں نے ملاقات کے دوران قیادت کو تجاویز بھی دیں ۔ بتایاگیا ہے کہ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سے قبل پنجاب میں بااثر سیاسی خاندانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کرجاتی ہے۔

Ad:

مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ہے کہ آنے والی حکومت کو بدترین معاشی صورتحال دے کر جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی ماحول بن چکا ہے ،پارٹی بھی اپنی تیاری کرے کیونکہ باہر نکلنے کا وقت آگیا ، چاروں صوبو ں میں جارہے ہیں ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلیوں کی طویل فہرست ہے اور عوام بھی اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website