شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا شمار قوم کے اُن عظیم رہنماؤں اور محسنوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے قیامِ پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا، آج اُن کا 66واں یومِ وفات عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

جدو جہد آزادی میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ چلنے والے شہید ملت کو قائد اعظم دست راست کہہ کر پکارا کرتے تھے۔ قائداعظم کی وفات کے بعد نوابزادہ لیاقت علی خان نے مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ اور قیادت کے خلل کو پورا کرنے کی کوشش کی۔ 16 اکتوبر 1951 کو لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں منعقدہ جلسے میں شہید کردیا گیا تھا۔








