counter easy hit

85 سالہ بھکارن کا مندر کو ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ

میسور: بھارت میں 85 سالہ معمر بھکاری خاتون نے مندرکو ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے۔

85 years old beggar donation of Rs 1.5 lakh to the templeغیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بھارت کی ریاست میسور میں 85 سالہ ضعیف بھکاری خاتون سیتا لکشمی نے وونٹی کوپال کے مندرپراسنا انجانیاسوامی کی تعمیروترقی کےلئے ڈھائی لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔ 85 سالہ بھکاری خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرے لئے خدا ہی کافی ہے اور مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے، اس مندر کی انتظامیہ نے میرا بہت خیال رکھا ہے، اگرمیں یہ رقم اپنے پاس رکھتی تو یہ چوری بھی ہوسکتی تھی اس لئے میں نے اس رقم کو مندر کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سیتا لکشمی اپنے بھائی کے گھرمیں رہتی تھی، بڑھاپے کی وجہ سے وہ کام کاج کرنے کے قابل نہیں رہیں اور اپنے خاندان پر بوجھ بننے کے خوف سے مندر کی دہلیز پر بیٹھ گئیں جہاں یاتریوں سے بھیک مانگنے لگیں۔ ہندوؤں کے مذہبی تہوار پر معمر بھکاری خاتون نے بھیک میں جمع کردہ ڈھائی لاکھ روپے کی خطیر رقم مندر انتظامیہ کو عطیہ کردی۔ مندرکے ٹرسٹی کا کہنا ہے کہ لکشمی دیگر بھکاریوں سے بہت مختلف ہیں انھوں نے کبھی خود سے پیسے نہیں مانگے اور جو کچھ انہیں ملتا، وہ تمام انھوں نے مندر کی تعمیر اور یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی کےلئے عطیہ کردیا جو ایک غیرمعمولی واقعہ ہے۔