counter easy hit

یاسر عرفان نمبردار کی قیادت میں 15رکنی پاکستان عوامی تحریک بیسوس تنظیم نے حلف اٹھا لیا

Awami Tehreek Oath Picking

Awami Tehreek Oath Picking

بارسلونا (یوسف چوہدری) یاسر عرفان نمبردار کی قیادت میں 15رکنی پاکستان عوامی تحریک بیسوس تنظیم نے حلف اٹھا لیا،پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اہلیان بیسوس کو کامیاب جلسہ پر مبارکباد دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو بارسلونا سپین کے ٹاؤن سن مارتی کے محلہ بیسوس میں پاکستان عوامی تحریک کا قیام عمل میں لایا گیا جس کیلئے ایک کامیاب جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان علاقہ نے بھر پورمحنت اور محبت کا اظہار کیا۔

پاکستا ن عوامی تحریک بیسوس کی نومنتخب قیادت صدر یاسر عرفان نمبر دار ،سینئر نائب صدر جاوید اقبال ،نائب صدر عامر سہیل ،سیکریٹری جنرل زاہد عباس ،جوائینٹ سیکریٹری افگن نثار ،سیکریٹری میڈیا کاشف رضا،سیکریٹری سوشل میڈیا وقار حسن ،آرگنائزر میاں محمد ریاض ،ڈپٹی آرگنائزر قمر عباس ،ڈپٹی سیکریٹری عدنان صدیق ،ایگزیکٹو ممبر میاں محمد مرتضیٰ،مظہر ،سیف ندیم اور خالد مجید سے پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے حلف لیا۔

نو منتخب اراکین نے پاکستان میں جمہوری و آئینی حقوق کی بحالی، استحصال کے خاتمے، مساوات محمدیۖ کے قیام اور کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے PATکے پلیٹ فارم سے بھرپور محنت کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سپین کے نائب صدر چوہدری طارق مہدی گجر اور سیکریٹری جنرل راحیل اکرم ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے، جنہوں نے پاکستان عوامی تحریک بیسوس کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی اور ایک انتہائی کامیاب جلسے کے انعقاد پر اہلیان بیسوس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے نومنتخب قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔نومنتخب صدر یاسر عرفان نمبردارنے سیکریٹری میڈیا سے گفتگو میں اہلیان علاقہ کی محبتوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے ویژن کو عوام الناس تک پہنچانے کیلئے اپنی ہرممکن کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

جلسہ میں خصوصی شرکت کرنیوالوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ،منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر چوہدری امانت حسین مہر ،صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن سپین حاجی طاہر پرویز،سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ظل حسن، محمد نواز ،پاکستان عوامی تحریک سپین کے عہدیداران چوہدری طارق مہدی، راحیل اکرم ایڈووکیٹ، یوسف چوہدری، قدیر حسین چوہدری ،حاجی طاہر جاوید ،چوہدری افضال گوندل ،عمران آفتاب ،حاجی محمد افضل ،محمد عاطف،بادالونا سے اسد اقبال قادری ،راجہ تیمور علی ،فلک شیر ،مایہ ناز باکسر پہلوان ظفر،راجہ خالد صاحب اور دیگر شامل ہیں۔