counter easy hit

نہ نواز شریف اور نہ ہی مریم نواز ۔۔۔۔ حکومت سے دراصل کون’’ این آر او‘‘مانگ رہا ہے؟ بالاخر نام سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر این آر او کی صدا گونجنے لگی، نواز شریف اور مریم نواز کی جیل سے رہائی اور بعد میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد یہ دعوے سامنے آنے لگے کہ شریف فیملی کی جانب سے این آر او مانگا جا رہا ہے۔ جس کی وزیر اعظم عمران خان نے بھی تصدیق کی گئی جبکہ انہوں نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ جو مرضی کر لیں ، کسی کو کسی قسم کا این آر او نہیں ملنے والا۔ عمران خان اور حکومتی ارکان کی جانب سے این آر او کے دعوں کے بعد اپوزیشن ارکان نے بھی رد عمل کہا کہ یہ تو کہہ دیتے ہیں کہ این آر او مانگا جا رہا ہے مگر یہ نہیں بتا رہے کہ ان سے این آر او مانگ کون رہا ہے۔ حکومت سے این آر او کون مانگ رہا ہے؟ بالاخر نام سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ایک ہی سیاستدان این آر او کے حصول کی کوشش کر رہا ہے اور اسکا نام شہباز شریف ہے جبکہ آصف زرداری تو پہلے ہی جیل کا خام مال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین سے جتنا بڑا پیکج عمران خان لانے مین کامیاب ہوئے ہیں اتنا بڑا پیکج آج تک کسی حکومت کو نہیں ملا، جبکہ ابو ظہبی سے بھی ٹھنڈی ہوائیں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔ شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران کئی چینی کمپنیوں نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی کرپشن کی بات کی ہے، چائینہ اس بات کو مان چکا ہے کہ جتنا ایماندار وزیر اعظم اور قیادت اس بار پاکستان کو ملی ہے اس سے پہلے نہیں ملی۔