counter easy hit

ڈرون کا انوکھا استعمال ؛ شادی کی انگوٹھی لے کر آیا

Unique use of the drone

Unique use of the drone

کیلیفورنیا……شادی کے موقع پر تقریب کو یادگار بنانے کے لئے کوشش تو سب ہی کرتے ہیں لیکن بعض لوگ کچھ ایسا کرتے ہیں کہ یہ لمحات دوسروں کے لئے بھی دلچسپ بن جاتے ہیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے شادی میں ایک دوسرے کو پہنانے کے لئے انگوٹھی بھی ڈرون سے منگوائی۔ایسے موقع پر دولہے کا دوست کام آیا جس نے ڈرون اڑایا اور انگوٹھی کو تقریب کی جگہ پہنچا کر سب کو حیران کرڈالا۔
واضح رہے کہ ڈرون کے ذریعے شادی کی تقریبات کو چار چاند لگانے کا رواج دنیا بھر میں فروغ پا رہا ہے۔