counter easy hit

شکاگو میں انوکھا کنونشن ،جا نوروں کے کا سٹیومز کی بہار

Unique Convention

Unique Convention

شکاگو…..امریکی ریاست الینوئس( Illinois)کے شہر شکاگو میں جانوروں سے محبت کر نیوالوں نے ایک منفرد کنونشن کا انعقاد کیا جس میں شرکت کر نیوالے ہزاروں افراد نے مختلف جا نوروں کی شکل کے دلچسپ کا سٹیوم زیب تن کیے ۔
کنونشن میں لگ بھگ 6ہزار افرادنے شرکت کی جس میں کو ئی معصوم بلی بناہوا تھا تو کو ئی شیر بن کے دھاڑ رہا تھا، اسی طرح چیتا، بھالو ، لو مڑی، ڈریگن اور ریچھ کے روپ بھی اس کنونشن سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ہر سال منعقد کئے جانے والے اس کنونشن کا مقصدجانوروں سے محبت کا اظہار اورجنگلی حیات کے حقوق کا تحفظ ہے جس میں مقامی افراد بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔