counter easy hit

یوم آزادی کے موقع پر کنسرٹ کے اعلان پر افغان گلوکارہ کو دھمکیاں

کابل: نامورافغانی گلوکارہ اور نغمہ نگارآریانا سید کے افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر کنسرٹ کرنے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا اور کچھ لوگوں کی جانب سے ان کے کنسرٹ پر بم دھماکا کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Threats to Afghan singer of announcment of concert on Independence Day

Threats to Afghan singer of announcment of concert on Independence Day

ہرسال 19 اگست کو افغانستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے اس موقع پر مشہورافغانی گلوکارہ آریانا سید نے کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کے اس اعلان سے لوگ خوش نہیں ہیں ،سوشل میڈیا پر ان کے اس اعلان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آریانا سید نے گزشتہ روز فیس بک پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ وطن سے محبت پر مبنی گانا گاتی نظر آئیں، ویڈیو کے ساتھ ہی انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا تاہم اس ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کی بے عزتی کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر آریانا نے ایسا کیا تو ان کے کنسرٹ میں خود کش بم دھماکا بھی ہوسکتا ہے۔ بعض افراد نے گلوکارہ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر جانے کیلئے کہہ دیا۔

جب کہ کچھ صارفین نے ان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کا یہ کنسرٹ غلط سوچ رکھنے والوں کیلئے ہے، ایک خاتون نے آریانا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کنسرٹ خیریت سے گزر جائے خدا آپ کے ساتھ ہے۔ دوسری جانب آریانا سید نے اپنے اعلان پر ڈٹے ہوئے کہا کہ اس کنسرٹ سے ہونے والی آمدنی جنگ سے متاثرہ افراد پر خرچ کی جائے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آریانا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہوبلکہ اس سے قبل رواں سال مئی میں جلد سے ملتا جلتا لباس زیب تن کرکے کنسرٹ میں شرکت کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر آریانا نے اپنا لباس جلانے کی ویڈیو براہ راست فیس بک پر جاری کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website