yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

MH Kazmi January 17, 2020January 17, 2020 1 min read
ESISLIEEN, MAFIA, IN, START, FAVORED, AND, HELPED, POOR, AND, LATER, THEY, CRUSHED, THEM
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) استنبول سے اُڑے جہاز نے ڈھائی گھنٹے بعد جیسے ہی میلان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، میں اصلی گاڈ فادروں، سسلین مافیا کے دیس اٹلی میں تھا، گاڈ فادر کہانی بھی فلمی بلکہ ویری فلمی۔ایک معمولی شخص غیر معمولی صلاحیتیں، بظاہر انسان، دماغ شیطان، اس عظیم سپوت نے جرائم کو

لاہور : غیر شادی شدہ لڑکی کی اپنی نومولود بچی کو قتل کرنے کی کوشش ۔۔۔ ملزمہ کی بہن کا سارے کیس میں کیا کردار نکل آیا ؟ ایک اور انکشاف

 

نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ سائنسی بنیادیں فراہم کیں، مجرموں کی باقاعدہ تربیت کی، قاتلوں کے اسکواڈ بنائے، گاڈ فادر اول مرا تو اُس کا بیٹا گاڈ فادر دوم بنا۔اس نے والد کے ’جرائمی سلسلے‘ کو امریکہ، مغربی یورپ سمیت آدھی دنیا تک پھیلا دیا، یہ بھی سنتے جائیے، سسلین مافیا کا تعلق سسلی سے، سسلی شمالی افریقہ، اٹلی کے درمیان ایک جزیرہ، اٹھارہویں صدی میں یہاں شام، عرب، روم، فرانس، اسپین کے مافیاز کا قبضہ تھا۔تب کی اٹلی حکومت نے حملہ کرکے جزیرے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، پھر 1861میں اٹلی حکومت نے ان مافیاز سے مذاکرات کیے، مذاکرات کامیاب ہوئے، 1861میں سسلی متحدہ اٹلی کا صوبہ بن گیا۔ویسے تو سسلی کے سب سے بڑے جرائم پیشہ گروہ کو

cosa nostra

(کوسا نوسٹرا) کہا جاتا ہے مگر دنیا اسے سسلین مافیا کے نام سے جانتی ہے، سسلین مافیا کی بنیاد انیسویں صدی میں رکھی گئی۔شروع شروع میں ان کا کام غریبوں کو ظالم وڈیروں سے بچانا ہوا کرتا مگر بعد میں یہ خود ظالم وڈیرے بن گئے، قتل و غارت، منشیات، اسمگلنگ، ڈکیتیاں، منی لانڈرنگ، اغوا سمیت ہر جرم میں یہ ماہر کہلائے۔1920تک سسلین مافیا کو عروج حاصل رہا، 1920میں اٹلی حکومت نے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا، مافیا کے بڑوں کو چن چن کر مارا اور یہ مافیا تتربتر ہو گیا۔لیکن دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ مافیا دوبارہ منظم، متحد، مضبوط ہوا اور خاص طور پر جب سسلین مافیا کی کمانڈ توتو رینا کو ملی تو یہ پھر سے دہشت کی علامت بنا

کھوتے کا غصہ کمہار پرنکالنے سے اب کچھ نہیں ہوگا، فیصل واوڈا نے جوکہا وحقیقت حال اورمقتدرحلقوں کی آواز تھی، اب کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، ، شریف برادران اورن لیگ کی امیدوں پرپانی پھر گیا

 

مگر جب سسلین مافیا کے جرائم حد سے بڑھے۔عوام سڑکوں پر آئی، اٹلی حکومت نے مافیاز کے خلاف قانون پاس کیا، مافیاز کے خلاف 10فروری 1986سے 30جنوری 1992تک میکسی ٹرائل چلا۔سسلین مافیا باس توتو رینا گرفتار ہوا، اسے 26مرتبہ عمر قید کی سزا ہوئی اور یہ بالآخر 17جنوری 2017کو جیل میں کینسر کی وجہ سے مر گیا، تب سے سسلین مافیا تو پہلے جتنا مضبوط نہیں مگر اس کا موجودہ باس دینارو دنیا کے 10خطرناک مجرموں میں سے ایک۔بات کہاں سے کہاں نکل گئی، میلان ایئرپورٹ سے باہر آیا تو دوست، بھائی، فیملی فرینڈ ڈاکٹر غلام صابر کے اسسٹنٹ حشمت یار خان اور عمران ارشاد لینے کیلئے موجود، حشمت یار خان پشاور کا پٹھان اور عمران ارشاد گوجرانوالہ کا جٹ۔ہماری منزل اٹلی، سوئٹرز لینڈ کی سرحد پر قصبہ لوینو، جہاں جھیل کنارے صابر بھائی کا گھر، ڈاکٹر صابر نیچرل میڈیسن کے ڈاکٹر، ان کے اٹلی، پاکستان میں کلینک، یورپ میں ان کی 200دوائیاں چل رہیں۔10ہزار گورے مریض، عشاء کے قریب لوینو پہنچا، جلدی سویا، جلدی اُٹھا، صبح اٹھ کر گھر کی چھت پر پڑی کرسی پر آکر بیٹھا، کیا منظر، ہلکے ہلکے بادل، بادلوں سے جھانکتا سورج، پھلدار درختوں، پھولوں سے بھرا لوینو قصبہ، قصبے کو تین اطراف سے گھیرے ہوئے نیلے پانی کی جھیل اور یہ سب چاروں طرف سے سرسبز پہاڑوں کے گھیرے میں، دوپہر کے وقت سوئٹرز لینڈ کے شہر لوگانو جا پہنچا۔رات گئے واپسی ہوئی، اگلی صبح منزل میلان، جسے اٹلی والے میلانو کہیں، جو دنیائے فیشن، آرٹ کا گھر، جو کپڑوں، جوتوں، چاکلیٹ سمیت بیسیؤں اشیا کی فیکٹریوں کا مرکز،

یک نہ شُد 2 شُد ۔۔۔!!! حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر، دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں اور سننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آیا

 

جو ساڑھے 13لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ اٹلی کا دوسرا بڑا شہر، جو درختوں، پارکوں، کشادہ سڑکوں، خوبصورت عمارتوں، دنیاکے ہر برانڈ کے آؤٹ لیٹ والا شہر۔دن ٹھنڈا، دھوپ نکلی ہوئی میں میلان کے عین مرکز میں کبوتروں، سیاحوں اور دنیا کے پانچویں قدیم ترین میلان کیتھیڈرل چرچ کے سحر میں گم، اٹلی کے اس سب سے بڑے چرچ کو مکمل ہونے میں 6صدیاں لگیں۔آپ سوچ رہے ہوں گے، ایک چرچ، اتنا عرصہ، کیوں، وجہ یہ، ایک تو سلطنت روم میں کبھی امن، کبھی جنگ، چرچ بنتا، رُکتا رہا، دوسرا مسئلہ سرمائے کا، اکثر سرمایہ کم پڑ جاتا، چرچ کی تعمیر رک جاتی۔تیسرا یہ منصوبہ اتنا بڑا کہ چرچ میں 34ہزار سے زائد تو مجسمے لگائے گئے، لہٰذا یہ 1386میں شروع ہوکر 1965میں ختم ہوا، میلان چرچ سے جڑی عمارت گیلیریا ویٹوریو، یہ دنیا کے پرانے شاپنگ مالوں میں سے ایک، گیلیریا ویٹوریو کے پہلو میں مونا لیزا کی مسکراتی پینٹنگ بنانے والے لیونارڈو ڈاونچی کا مجسمہ۔تھوڑے فاصلے پر آرک آف پیس اور صفورزا کا قلعہ، یہی سائنٹا ماریہ چرچ کی دیوار بھی جس پر لیونارڈو ڈاونچی کی بنائی ہوئی دیومالائی پینٹنگ ’دی لاسٹ سپر‘ مطلب آخری عشائیہ، جس میں حضرت عیسیٰؑ کو اپنے حواریوں میں بیٹھا دکھایا گیا ہے، جہاں وہ یہ اعلان کرتے ہیں کہ آپ میں سے ایک حواری ہم سے غداری کرے گا۔میلان میں کمال کا دن گزرا، ہلکی ہلکی ٹھنڈ، میسنی میسنی دھوپ، جب چاہا چلنا پھرنا شروع کر دیا، جہاں چاہا بیٹھ گیا، سینکڑوں سیاح مگر کسی کو کسی کی خبر نہیں۔جوڑے ایک دوسرے میں گم، اکیلے اپنے آپ میں مست، شام کے سائے گہرے ہونے لگے تو ٹیکسی پکڑی، میلان ریلوے اسٹیشن پر آیا، اگلی منزل روم، وہ شہر جس کا قرآن پاک میں بھی ذکر، جس کو زمانہ قدیم میں ہزار سال وہی مقام حاصل رہا۔جو آج واشنگٹن کو، جو اٹلی کا سب سے بڑا شہر، جس کی آبادی ساڑھے 25لاکھ، جو دریائے امینیے اور دریائے تبیر کے سنگم پر آباد، جو آٹھویں صدی قبل مسیح کا شہر، جس پر رومی بادشاہوں کی سات پشتوں نے حکمرانی کی۔جو 410کی تبدیلیوں اور 476میں رومی سلطنت کی تباہی پر ایسے کھنڈر بنا کہ دس لاکھ کی آبادی بیس ہزار تک آن پہنچی۔روم شہر دو حصوں میں تقسیم، ایک ویٹیکن سٹی، جہاں پوپ کا حکم چلے، باقی شہر پر میئر کی حکومت، روم کے تین ہوائی اڈے، جدید ریلوے اسٹیشن، زیر زمین ریل کا نظام، شہر میں بیسیوں ٹرام اسٹیشن، روم جانے کیلئے تیز ترین ٹرین کا ٹکٹ خریدا۔ٹرین میں بیٹھا، ٹرین چلی، 5سو کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ مطلب میلان سے روم سوا تین گھنٹوں میں پہنچ گیا، روم ریلوے اسٹیشن سے باہر نکلا، ٹیکسی لی، ہوٹل کا پتا بتایا، دس منٹ بعد جب ٹیکسی ہوٹل کے سامنے رکی۔ڈرائیور کو کرایہ دینے کیلئے میں نے جیب میں ہاتھ ڈالا، تو مجھے یقین ہو گیا کہ میں گاڈ فادروں، سسلین مافیاکے دیس میں پہنچ چکا، کیونکہ جیب موجود تھی مگر بٹوا غائب تھا۔ (ش س م)

ESISLIEEN, MAFIA, IN, START, FAVORED, AND, HELPED, POOR, AND, LATER, THEY, CRUSHED, THEM

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
LAHORE, HOSPITAL, 18, YEARS, GIRL, GIVE, BIRTH, TO, CHILD, AND, TRIED, TO, KILL, MATTER, TURNS, TO, HER, BOY FRIEND
Previous Post لاہور : کوٹ خواجہ سعید کے ہسپتال میں غیر شادی شدہ لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش اور اسے قتل کرنے کی کوشش۔۔۔۔ بچی کے والد کی شامت آگئی
Next Post بریکنگ نیوز : ایرانی میزائل حملے میں کتنا نقصان پہنچا؟ امریکہ نے پہلی بار اعتراف کر لیا
MIZILE, ATTACK, BY, IRAN, DAMAGED, AMERICAN, AIRBASE, USA, ADMITTED

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.