counter easy hit

معروف قومی کرکٹر شاہ زیب حسن اپنے بیوی اور بچوں سے جدا

لاہور(ویب ڈیسک) اپنے خاندان سے کوئی بھی زیادہ دیر دور نہیں رہ سکتا مگر اگر کوئی پابندی عائد ہو تو بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کرکٹر شاہ زیب حسن کی جانب سے اپنا نام (ای سی ایل) سے نکلوانے کے لئے دائر درخواست پر (ایف آئی اے) حکام کو 13فروری کوریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت نے ایف آئی اے ،پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ ایک شہرت یافتہ کرکٹر ہے۔ جس کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ ان کیخلاف ایف آئی اے ،سائبر کرائم ،پی سی بی یا کسی اور تفتیشی محکمے کے پاس شکایت زیر التوا ء نہیں ،شاہ زیب حسن کی اہلیہ اور بچے بیرون ملک ہیں ،کئی ماہ سے ملاقات نہیں کر پایا،درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔