counter easy hit

مسلم لیگ ن کے کس معروف رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا؟

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو العزیزیہ نیب ریفرنس میں سات سال کیلئے جیل منتقل کردیاگیا لیکن اب خبرآئی ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کے خلاف لاہور میں ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا۔ یہ مقدمہ تھانہ نواب ٹائون میں لندن میں مقیم علی ظفر نامی شخص کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ ایف آئی آر کے متن میں علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ افضل کھوکھرنے اس کی 34مرلہ زمین پر قبضہ کرلیا ہے جس پر اب افضل کھوکھرنے پیلس بنا رکھاہے ۔ یادرہے کہ  احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنادی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس کیس میں بری کردیاگیا، عدالتی حکم اور نیب کو گرفتاری کی اجازت ملنے کے بعد سابق وزیراعظم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، نوازشریف کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا اور منگل کی صبح لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیاجائے گا۔ نیب نے نوازشریف کی ہل میٹل ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، عدالتی فیصلے پر نوازشریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ہم تو پتھر کے لوگ ہیں یہ دکھ سہہ لیں گے، بیگم کلثوم کی وفات پر اب تک مریم اور میری والدہ صدمے میں ہیں، جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ فیصلہ نوازشریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے ،ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ہوئی مگر فتح نوازشریف کی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے عدالتی فیصلے پر کہاکہ حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی اور نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ کھل کرسامنے آیاہے