counter easy hit

اساتذہ کی احتجاجی تحریک کو سبوتاژ کرکے دونام نہاد ٹیچراساتزہ برادری کی پیٹھ میں چھراگھونپ دیا

Teachers movement

Teachers movement

لالہ موسیٰ (منشاء بٹ) عروج پرپہنچی ہوئی اساتذہ کی احتجاجی تحریک کو سبوتاژ کرکے دونام نہادٹیچر راہنماؤں نے سیکرٹری ایجوکیشن کی گودمیں بیٹھ کر اساتذہ کی احتجاجی تحریک ختم کرواکراساتزہ برادری کی پیٹھ میں چھراگھونپ دیاہے،جس پرتاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،ہم صدرپی ٹی یوپنجاب اللہ بخش قیصرکی قیادت میں اساتذہ کے حقوق کی جدوجہدجاری رکھیں گے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ٹی یو ضلع گجرات چوہدری شہزادکائرہ،ضلعی صدرچوہدری محمدمنیرچغتائی،سینئرنائب صدرحاجی محمداقبال قریشی،وائس چیئرمین ساجدیعقوب صدیقی،ضلعی سیکرٹری انفارمیشن رانامحمدنعیم،صدرمرکزلالہ موسیٰ راناتنویراحمدصدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پنجاب کی تمام اساتذہ تنظیمیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے PECکے غلط فیصلوں ،اساتذہ کو بلاجوازسزاؤں مسرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف احتجاج کررہی ہیں،اور تمام تنظیموں نے PEC کے پنجم اور مڈل کیب امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھاتھا،حکومت گھٹنے ٹیکنے ہی والی تھی کہ دونام نہادٹیچرراہنماؤں نے سیکرٹری ایجوکیشن سے نام نہادمزاکرات کرکے تحریک کو ختم کرنے اور PECکے بائیکاٹ کو بھی ختم کرنے کااعلان کرکے ٹیچربرادری سے غداری کی ہے ،انہوں نے کہاکہ کلرکوں کی اپ گریڈیشن کے باوجوداساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرناتعلیم دشمنی کا ثبوت ہے ،ماضی میں بھی 6مئی 2015کو سیکرٹری سکولزایجوکیشن ،سولہ نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈکی منظوری کاوعدہ کرکے مکرگئے تھے اب بھی حکومت نے نام نہاداساتذہ لیڈروں کو لولی پاپ دے کرساتھ ملالیاہے ،اساتذہ کے مفادات کا سوداکرنے والوں کے چہرے نے نقاب ہوچکے ہیں،ہم اساتذہ کے حقوق کیلئے ڈٹ جانے والے حقیقی لیڈراللہ بخش قیصراور ان کے ساتھیوں اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اساتذہ کو باورکراتے ہیں کہ صحیح اوراصل نمائندوں اور چندہ خوروں میں تمیزکریں ،ہم اساتذہ کے جائزمطالبات اور حقوق کیلئے تادم مرگ ڈٹے رہیں گے ۔