counter easy hit

آہ ..استاد سیاست.محترم نثار احمد نثار..بھی دائی اجل کو لبیک کہہ گے

افسردہ تحریر ۔اصغر علی مبارک کے قلم سے

RE-KNOWN, COLUMNIST, AND, TEHREEK E PAKISTAN, LEADER, NISAR AHMED NISAR, DIED, TODAY, IN, RAWALPINDI

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اصغر علی مبارک تحریک پاکستان کے کارکن نثار احمد نثار کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے

تحریک پاکستان کی نامور شخصیت محترم نثار احمد نثار بھی دائی اجل کو لبیک کہہ گے محترم نثار احمد نثار سے مجھے زمانہ طالب علمی کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت ملنے کا شرف حاصل ھوا جب نیشنل سنٹر میں جہموریت کے فروغ کے لئے بحث و مبا حثوں کا آغاز ھوا محترمہ بینظیر بھٹو تحریک پاکستان کی نامور شخصیت محترم نثار احمد نثار کو پی پی پی کے رہنماؤں سے زیادہ پسند کرتی تھیں جبکہ محترم نثار احمد نثار اس وقت بھی مسلم لیگ کے راھنما کے طور پر جانے پہچانے جاتے تھے جب مسلم لیگ کا کوئی گروپ بھی فعا ل و متحرک نہ تھا تن تنہا وہ مسلم لیگ کا پرچم لے کر میدان سیاست میں پیش پیش تھے مجھے سیاست میں ان جیسا لیڈر اپنی زندگی میں نظر نہیں آیا جسکو سب ہی عزت و احترام دیتے تھے محترم نثار احمد نثار کے دلائل کو سب پر فوقیت حاصل رھی ، سیاست کے ساتھ صحافت میں انکا کوئی ثانی نہ تھا کالم نگاری میں جدت کا اسلوب محترم نثار احمد نثار نے ہی متعارف کرایا میرا محترم نثار احمد نثارسے تین عشروں سے ناطہ تھا جو جناب سھیل ناصر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اور گرین ٹاسک فورس کے چیرمین جناب جمال ناصر کی صورت میں مزید مضبوط ھوا جناب سھیل ناصر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو ھمیشہ میں یہ کہہ کر فخریہ انداز میں بتاتا کہ راقم الحروف تحریک پاکستان کی نامور شخصیت محترم نثار احمد نثار کے شا گرد ھونے اعزاز رکھتے ھیں آج انہیں لحد میں اتارا گیا تو ماضی کی ایک ایک یاد سے دل افسردہ ھو گیا ،گورنمینٹ ڈگری کالج راولپنڈی میں ٹھیک چار بجے سہ پہر نمازہ جنازہ ہوئی اور ساڑھے پانچ بجےکٹاریاں قبرستان میں تدفین کر دی گئی ، جناب سھیل ناصر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اور گرین ٹاسک فورس کے چیرمین جناب جمال ناصر سے اظہار تعزیت کرنے لگا تو بے ساختہ منہ سے نکلا کا استاد محترم نثار احمد نثار چلے گے سھیل ناصر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، ڈاکٹر جمال نے معانقہ کرتے ہوئے کہا کہ ”بیشک ھم سب کو الله کے پاس لوٹ کے جانا ھے ”لیکن محترم نثار احمد نثار کی کمی کبھی پوری نہ ھو گی ملک بھر کے صحا فیوں نے جس شخصکو سب سے زیادہ عزت دی وہ تحریک پاکستان کی نامور شخصیت محترم نثار احمد نثارہی تھے،محترم نثار احمد نثارکے پوتے پوتیوں اور بہووں میں کم وبیش چالیس ڈاکٹرز ایک گھر میں آباد ہیں نثار احمد نثار کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد تھے جن میں شاعر ادیب ، وکیل جج،سیاستدان، اینکر پرسن، فوٹو گرافر صحافی تاجر ،اساتذہ کابینہ ممبر، مشیر،امیر غریب ساہوکار ، ڈاکٹر سب ہی ایک دوسرے سے اظہار تعزیت کرتےنظر آے کیونکہ استاد محترم نثار احمد نثارسب کے دوست تھے وہ سب کو داغ مفارقت دے گئے وہ بہت عمدہ انسان اور بہت عزت کرنے والی شخصیت تھے ، وہ روزنامہ جنگ میں کالم بھی لکھتے تھے ان کے کالموں کامجموعہ آؤ سچ بولیںبھی شایع ھوا ، آپ تحریک پاکستان کے راہنما خان قیوم خان کے دست راستتھے ،جبکہ جنرل ایوب کے دور حکومت میں فاطمہ جناح کے صدارتی انتخاب میں ان کے ہم قدم رہے، وہ تحریک پاکستان بھی سرگرمتھے جبکہ ان کی اھلیہ پاکستان کے ابتدائی برسوں میں بلدیہ راولپنڈی کی واحد منتخب لیڈی کونسلر تھیں قیام پاکستان کے وقت جناب نثار احمد نثار جس ایک سنار کی دوکان پر ایک روپیہ یومیہ اجرت پر نوکری کیا کرتے تھے آپ کی دیانت اور احساس ذمہ داری سے متاثر ہوکر انہیں اپنا داماد بنا لیا تھا جناب نثار احمد نثار نیے لکھنے والوں سے بہت تعاون کرتے تھے آپ انسان دوست شخصیت تھے اور یہی عادات و اوصاف جناب سھیل ناصر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اور گرین ٹاسک فورس کے چیرمین جناب جمال ناصراور دیگر اولاد میں موجود ہیں ، ڈاکٹر جمال ناصر کی سٹی لیب ملک سے روزانہ درجنوں افراد کی کسی نہ کسی صورت میں مدد ھوتی نظر آتی ھے جوجناب نثار احمد نثار کی اعلی تعلیم و تربیت کا عملی نمونہ ھے ،جبکہ جناب سھیل ناصر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروا کر انصاف تک عام افراد کا حصول ممکن بنا دیا جسکا کریڈٹ بلاشبہ محترم نثار احمد نثار کی اعلی تربیت کو جاتا ھے جنہوں نے ھم سب کو ھمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا .الله تعالیٰ مرحوم نثار احمد نثار کو جنت الفردوس میں اعلی درجات عطا فر ماے ، آمین،،،،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website