counter easy hit

عمران خان کی اب کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوگی ،راجہ اشفاق

Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(نمائندہ خصوصی)عمران خان سمیت دیگر آمریت پسند قوتیں تیسری قوت کے اقتدار میں آنے کی خواہش مند ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ پاکستانی قوم دھرنا دینے والوں کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔ عمران خان کی اب کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے۔