counter easy hit

کوئٹہ :90 ہزار غیر ملکیوں کو کارڈ جاری کئے :نادرا افسروں کا انکشاف

QUETTA: 90 thousand

QUETTA: 90 thousand

گرفتار ہونے والے اہلکاروں میں دو ڈی ای او ، تین سکیورٹی اہلکار ، دو خواتین ڈی ای او اور دو ملازمین شامل ہیں
کوئٹہ (یس اُردو) کوئٹہ میں ایف آئی اے نے حراست میں لیے جانے والے نادرا افسران سے کئی راز اگلوا لیے ۔ آفسران نے قلعہ عبداللہ میں 90 ہزار غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا بھی انکشاف کیا ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر واقع نادرا کے دفتر 4 مئی کو چھاپہ مارا جہاں سے چار افسران سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں نادرا آفس کے 2 ڈی ای او خالد اور ظہیر ، تین سیکورٹی اہلکار ، 2 خواتین ڈی ای او اور نادرا کے 2 ملازمین شامل ہیں جنہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ سے 90 ہزار غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کئے ۔ ایک شناختی کارڈ پر 40 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک رشوت وصول کی جاتی تھی ۔ شناختی کارڈ کے اجراء میں اعلیٰ افسران اور بااثر شخصیات کے بھی ملوث ہونے کے بھی ثبوت فراہم کئے ہیں ۔ یہ جعلی شناختی کارڈ مقامی لوگوں کے خاندان میں شامل کئے گئے ہیں ۔ ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔